پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / سانحہ پشاورکے باعث عمران خان کا کل پاراچنار میں جلسہ ملتوی

سانحہ پشاورکے باعث عمران خان کا کل پاراچنار میں جلسہ ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کل پاراچنار میں جلسے سے خطاب سیکورٹی حدشات کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

 پاراچنار میں قبائلی عمائدین اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 46 سے  پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں نے کہا ہے کہ کہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کے بعد عمران خان یہاں کے دورے کو مناسب نہیں سمجھے اس لیے پاڑہ چنار کے دورے منسوخ کیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ  حالات سازگار ہوتے ہی عمران خان پاراچنار کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے جہاں پورے ملک میں تبدیلی لانے کا عہد کیا ہے وہاں قبائلی علاقوں میں تیزی سے اصلاحاتی عمل مکمل کرنے علاقے سے غربت اور پسماندگی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

 اقبال سید میاں کا کہنا تھا کہ پاراچنار سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں میڈیکل کالج یونیورسٹیاں اور صنعتی بستیاں قائم کی جائیں گی جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آجائیں گے اور قبائلی علاقوں میں قدرتی ذخائر سے بھی بھر پور استفادہ کیا جائےگا اور یہاں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے برے حالات میں عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاراچنار کا دورہ کیا اور انشاء اللہ جس طرح پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے عمران خان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح قبائلی علاقوں کے غیور قبائل بھی الیکشن میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور چوروں لٹیروں سے خود کو نجات دلائیں گے۔

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This