پیر , اگست 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / نگران وزیراعظم کون ہوگا؟

نگران وزیراعظم کون ہوگا؟

نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This