پیر , جون 18 2018
Home / سوات کی خبریں / ضلع بھر میں امن و امان کا قیام یقینی ،مطلوب اشتہاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

ضلع بھر میں امن و امان کا قیام یقینی ،مطلوب اشتہاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

سوات ، ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جسمیں شارٹ گن5عدد،پستول12 عدد ،100عدد کارتوس، خنجر 1عدد برامد کئی گئی۔کرایہ داران ایکٹ میں7ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں 8ایف آئی ار،بس اڈہ ایکٹ 1ایف آئی ار درج کی گئی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں15.50کلو گرام چرس ،ہیروین200گرام،140لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں 270مشتبہافراد گرفتارکی اسی دوارن 4اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا۔ DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

تبصرہ کریں

Check Also

Nawaz, Maryam delay departure to Pakistan

Former prime minister Nawaz Sharif and his daughter Maryam Nawaz have delayed their return to …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This