پیر , جولائی 23 2018
Home / بلوچستان / فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت سے پاکستان مزید مستحکم ہو گا۔ وزیراعظم

فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت سے پاکستان مزید مستحکم ہو گا۔ وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ ے دائرہ کار کی فاٹا تک توسیع پر قبائی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی اختیارات کی قبائلی علاقوں تک توسیع فاٹا اصلاحات کے سلسلے میں پہلا قدم تھا جبکہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق کا ملنا ایک خوش آئند امر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ستر سالوں قبائلی عوام جن سہولیات سے محروم تھے وہ ن لیگ کی حکومت نے انہیں دیدیے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا تک سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی توسیع سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے جس سے پاکستان مزید مضبوط و مستحکم ہو جائے گا۔

تبصرہ کریں

Check Also

این اے 49، ایک انار کے 28 بیمار

سٹیزن جرنلسٹ رضیہ محسود سے این اے 49 جنوبی وزیرستان سے 28 امیدوار میدان میں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This