منگل , اپریل 24 2018
Home / بلوچستان / انگلش و پولیٹیکل سائنس کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری کا خواہاں سزائے موت کا منتظر قیدی

انگلش و پولیٹیکل سائنس کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری کا خواہاں سزائے موت کا منتظر قیدی

ہری پور جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی نے پشاور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ اسے ایل ایل بی کرنے کی اجازت دی جائے۔

قیدی سجاد احمد کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کے مقدمے میں گزشتہ 15 سالوں سے وہ جیل میں ہیں جبکہ مقامی عدالت اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسے سزائے موت سنائی گئی ہے جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وہ ایک تعلیم یافتہ گھرانے سےتعلق رکھتا ہے اور دوران قید انگلش اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکا ہے تاہم اب ایل ایل بی ڈگری کے حصول کا خواہش مند ہے۔

سجاد احمد کے مطابق مزید تعلیم وہ دوران قید خود کو ایک اچھا شہری بنانے جبکہ قید سے رہائی کی صورت روزگار کے حصول کیلئے حاصل کرنا چاہتا ہے لہٰذا اسے داخلے کی سہولت دی جائے۔

تبصرہ کریں

Check Also

نوجوان کی خود کشی کی کوشش، اسپتال منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کر لیا۔ سلیمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Pin It on Pinterest

Shares
Share This