منگل , اپریل 24 2018
Home / تازہ ترین / لوئرکرم ایجنسی میں چھ جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیے گئے

لوئرکرم ایجنسی میں چھ جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیے گئے

لوئر کرم ایجنسی کی انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار جبکہ دو لیڈی ڈاکٹروں کے کلینکس بند کرا دیے۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طارق حسن نے غیرمعیاری اور غیرلائسنس یافتہ ادویہ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 میڈیکل سٹورز بند جبکہ چھ بندوں کو گرفتار کرکے صدہ جیل بھجوا دیا۔

انتظامیہ ذرائع نے مزید بتایا کہ حمیرا اور رابعہ نامی دو لیڈی ڈاکٹرز دستاویزات نہ ہونے پر پریکٹس سے روک لی گئیں جبکہ ان کے کلینکس بھی سیل کر دیے گئے۔

دوسری جانب ایف آر کوہاٹ میں بھی اسی نوعیت کی ایک کارروائی میں زائد المیعاد ادویات بیچنے پر متعدد میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Check Also

نوجوان کی خود کشی کی کوشش، اسپتال منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کر لیا۔ سلیمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Pin It on Pinterest

Shares
Share This