جمعہ , اکتوبر 19 2018
Home / دنیا بھر سے / امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور مغوی غیر ملکی خاندان کی محفوظ بازیابی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج نے 5 غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں سے بازیاب کریا تھا، جن میں ایک کینیڈین، ان کی امریکی نژاد بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ اس خاندان کو امریکہ کے ساتھ ہونے والی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کرم ایجنسی سے بازیاب کرایا گیا۔

مائیک پنس نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، خطے میں امن و خوشحالی کے لیے تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے امریکی نائب صدر کو یقین دہانی کرائی کہ موثر انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ مائیک پنس نے شاہد خاقان عباسی کی طرف سے مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This