منگل , اکتوبر 16 2018
Home / بین الاقوامی / ہر تین دن میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے،وزارت دفاع

ہر تین دن میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے،وزارت دفاع

خبرونہ ڈاٹ کام : بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد اپنے ہاتھوں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے اوررپورٹ کے مطابق ہر 3 روز میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تک کی رپورٹ جاری کی جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔

Pin It on Pinterest

Shares
Share This