منگل , اپریل 24 2018
Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے کوئی اڈے نہیں،آئی جی پی

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے کوئی اڈے نہیں،آئی جی پی

بنوں (خبرونہ ڈاٹ کام ) آئی جی پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ بیرونی حالات سے ہمیں دہشت گردی کے خدشات ہیں، خیبر پختونخوا کے اندر دہشت گردی کے کوئی اڈے نہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے پولیس کو دس گناہ زیادہ تیار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں عمائدین بنوں اور منتخب نمائندوں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم حالات سے غافل نہیں 2014 کی نسبت دہشت گردی ختم ہو گئی ہے ،ڈھائی سال میں کے پی پولیس نے انفرادی طور پر سینکڑوں دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کیا، کے پی پولیس عوام کی پولیس ہے کسی سیاسی پارٹی یا کسی فرقہ سے نہیں جو کہ بلا تفریق عوام کی خدمت کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ کے پی پولیس نے پچھلے دس سالوں میں بہت بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس دوران پندرہ سو جانوں کی قربانیاں دی ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس ایکٹ 2017میں پولیس کی کوتاہیوں کے راستے بند اور عوام کا جوابدہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے پندرہ سو دہشت گرفتار کئے بنوں دس سال میں پولیس کے 1500 جوانوں نے شہادت بھی دی بنوں خیبر پختونخواہ پولیس کی تعریف عالمی سطح پرکی گئی

تبصرہ کریں

Pin It on Pinterest

Shares
Share This