ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / Uncategorized

Uncategorized

تین سالہ بچی پانی کی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ پیر کلے میں تین سالہ بچی پانی کی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔ ثنا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ندی میں ڈوب گئی۔ بعد میں لوگوں نے بچی کی لاش کو پانی سے نکال لیا

Read More »

نوجوان کی خود کشی کی کوشش، اسپتال منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کر لیا۔ سلیمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Read More »

انصاف کی فراہمی میں ہم پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، جسٹس محمد غضنفر علی خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے سینئر جج جسٹس محمد غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں۔ عوام کوانصاف کی فراہمی کے لیے ہم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ جوڈیشری میں ججز اور وکلا ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرک بار ایسو سی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ناصر محفوظ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ظفر اقبال اور دیگربھی موجود تھے۔ سوات بار کے نومنتخب صدر اختر منیر خان، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جسٹس محمد غضنفر علی خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیااور کہا کہ وکلا عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرنے کی بھر پور رہنمائی کریں۔ کیونکہ عوام کی ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عدالتوں کوآنے والے سائلین کے مسائل بغور حل کرنے کے لیے ہمیں کردارادا کرنا ہوگا

Read More »

دوسرے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پیر کو مختلف علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور شام کے بعد مینگورہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

Read More »

کسی بھی قوم کی زمین پر قابض نہیں ہوں، (ر) ڈی ایس پی خدا بخش

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ قمبر کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی خدا بخش نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی زمین پر قابض نہیں۔ حد براری کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں علاقہ قمبر اور تختہ بند کے چند افراد جن میں محمد جان، ظفر اللہ، خورشید علی، بشیر احمد، سلیم، اکبر علی خان اور دیگر شامل ہیں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے علاقہ قمبر میں ہماری زمین پر حد براری کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ سراسر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے جس زمین کی بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کی تھی، وہ ہماری زر خرید زمین ہے جو ہمارے والد قمبر خان نے 1958ء میں خریدی تھی۔ مذکورہ افراد نے بار بار عدالتوں میں ہمارے خلاف کیس بھی دائر کئے جو باقاعدہ طور پرنہ صرف خارج کئے گئے بلکہ تمام فیصلے ریکارڈ کے مطابق ہمارے حق میں آئے۔

Read More »

تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا ۔ پولیس کے مطابق تین نوجوانوں وقاص ، مہران اور رضا شاہ ، بارہ سالہ (س ا) کو زبردستی اٹھا کر ایک کمرہ میں لے گئے جہاں بچے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔ بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔

Read More »

راولپنڈی کی یونیورسٹی میں قتل ہونے والے کامران خان مٹہ میں سپرد خاک

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں گذشتہ روز قتل کئے جانے والے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کامران خان کو آبائی قبرستان اشاڑے تحصیل مٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ گذشتہ روز بارانی یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے صدر کامران خان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ نماز جنازہ کے بعد اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالب العلم کامران خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

Read More »

سوات میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ، موسم خوشگوار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ۔ اتوار کی دوپہر مینگورہ شہر سمیت میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ امکان ہے کہ آج پیر اور کل بدھ کو بھی سوات کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے

Read More »

آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے واضح اکثریت حاصل کرے گی، سنیٹر مشتاق احمد خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے امیر سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے اس صوبہ میں واضح اکثریت حاصل کرکے 2002کی طرح اکیلے حکومت بنائے گئی اور ایم ایم اے کے درویش اراکین اسمبلی لینڈ کروزروں کے بغیر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔ المرکز اسلامی سوات میں ختم بخاری شریف و دستار بندی کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی موجودہ قیادت سے امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے ۔ شام کے مسلمانوں کی حالت زار قابل رحم ہے ۔ دشمنوں نے رسول خدا کی امت کو جدید اسلحہ کا تجربہ گاہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مظلوم طلبہ کا قتل عام عظیم جرم ہے جو ناقابل برداشت ہے

Read More »

Pin It on Pinterest