جمعرات , اپریل 26 2018
Home / admin (page 135)

admin

غیر ملکی لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت، پی سی بی نے نئی پالیسی مرتب کرلی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے غیر ملکی لیگز میں شرکت کرنے والے پاکستان کے اُن کھلاڑیوں کے لئے پالیسی تیار کر لی ہے جن کو بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہوا ہے۔ گذشتہ سال بورڈ نے …

Read More »

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو پہلی شکست

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ کے ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی جو رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی پہلی ناکامی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ …

Read More »

تین سالہ بچی خوڑ میں ڈوب کر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بر تھانہ میں تین سالہ بچی خوڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ سمیّا اپنے والدین کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر کسی تقریب میں گئی تھی کہ گھر کے باہر خوڑ کے قریب کھیلتے ہوئے خوڑ میں گر گئی۔ مقامی لوگوں نے بعد میں بچی کی لاش کو پانی سے نکال لیا

Read More »

سیدو شریف ہسپتال، سات ماہ کی بچی کو رکھ کر چھوڑ دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ہسپتال میں سات ماہ کی بچی کو رکھ کر چھوڑ دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایک بچی کو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لایا گیا جس کے ساتھ موجود پرچی پر اس کا نام ذہینہ لکھا گیا ہے۔ بچی کے پاس والدہ یا کوئی رشتہ دار نہیں ہے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بچی کے والدین کی تلاش شروع کردی

Read More »

نوجوان کی خود کشی کی کوشش

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ تاروگے میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کیا۔ لیاقت ولد گل نے گھر میں کسی بات پر ناراض ہوکر خود پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ بعد میں اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Read More »

لیکوال ٹولنہ کے زیر اہتمام مینگورہ میں فری بک سٹال کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لیکوال ٹولنہ کے زیر اہتمام مینگورہ شہر میں فری بک سٹال، گذشتہ روز لیکوال کے زیر اہتمام مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں پشتو کی کتابوں کا سٹال لگایا گیا جس میں500 کے قریب شعر و ادب اور نثر کی کتابیں رکھی گئی تھیں۔ فری بک سٹال میں لوگوں کو مفت کتابیں دی گئیں۔ ٹولنہ کے آرگنائزر زنے کہا کہ ہمارا مقصد مادری زبان پشتو کا فروغ ہے۔ اس حوالے سے ہم سوشل میڈیا پر پشتو کے فروغ کے لیے ’’د پختو لیک لوست تحریک‘‘ کے نام سے ایک تحریک چلارہے ہیں

Read More »

شجرکاری بارے سب کو مل کر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی آئی جی ملاکنڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ سرسبز و شاداب ماحول صحت کے لئے موزون ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر جدجہد کرنا ہوگی۔ اپنے آس پاس درختوں کی حفاظت اور مزید پودوں کے لگانے میں سب کو مل کر مشترکہ کردار اد ا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے دوران پولیس ٹریننگ سکول میں پودا لگا کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور ہر کسی کو چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں درختوں کی حفاظت کریں۔ کیوں کہ درخت لگانے سے علاقے کے حسن میں اضافہ ہوتاہے اور قدرتی آفات سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درخت لگائیں اور اپنے علاقے کو سرسبز و شاداب بنائیں اور درختوں کے کاٹنے سے گریز کریں

Read More »

عوام حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں لیں گے، شہر یار امیر زیب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سوات کے عوام حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے لیں گے۔ حکمرانوں نے سوات کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کردیاہے۔ سوات میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے سیاحت تباہ ہوچکی ہے۔ سوات کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کاسلسلہ بندکیاجائے۔ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کچھ نہیں۔ نتھیاگلی کواربوں کا پیکیج دیا گیا۔ گذشتہ دس، پندرہ سالوں سے ملم جبہ اورکالام کی روڈز کھنڈروں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیامدین میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی اورمرکزی دونوں حکومتوں نے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کچھ نہیں کیا، جب کہ دوسری طرف نتھیاگلی کواربوں روپے کی مراعات اورپیکیجز دیے گئے جو کہ سوات کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہیں۔ اجتماع سے محمد شاہی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Read More »

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عبدالواسع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ والوں کے خلاف کارروائی کرے۔تمام سیاسی جماعتیں اپنی صفوں کا جائزہ لیں اور فروخت شدہ ایم پی ایز کے خلاف پارٹی لیول پر ایکشن لیں۔ تاکہ آئندہ کے لئے اس طرح کی صورتحال کی روک تھام ہوسکے۔ جماعت اسلامی کے ممبران نے ثابت کردیا کہ وہ پیسوں کی ریل پیل پر نہیں بلکہ نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔مشتاق احمد خان کا بطور سینیٹر انتخاب نیک شگون ہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی سوات کے مقامی امرا اور دیگر ذمہ داران کے یک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے بھی خطاب کی

Read More »

پندرہواں چاچا کریم بخش ایوارڈ

چاچا کریم بخش پشتو ایوارڈ کا اجرا 1992ء کو سوات ادبی سانگہ کے ایک ادبی پروگرام میں کامران خان نے کیا تھا۔ مقصد اس کا ایک ہی تھا، پشتو زبان کی ترویج و ترقی۔ چوں کہ اس مقصد کے لیے پشتون ادبا و شعرا عرصۂ دراز سے کام کر رہے تھے، تو فیصلہ یہ کیا گیا تھا کہ سال 1992ء میں پشتو ادب میں جو کتابیں شائع ہوئی ہیں، اُن کا آپس میں مقابلہ کرایا جائے اور جو کتابیں سب سے زیادہ پسند کی جائیں، اُنہیں بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام دیا جائے، یعنی پشتو نثر اور شاعری دونوں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے شاعر اور مصنف کو انعامات سے نوازا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ’’چاچاکریم بخش پشتو ایوارڈ کمیٹی سوات‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا، جو انتظامی امور سرانجام دینے لگی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین کامران خان کو مقرر کیا گیا اور کو آرڈی نیٹر کے لیے راقم کا نام تجویز کیا گیا۔ کمیٹی کے کل اراکین کی تعداد 9 مقرر کی گئی جو رحیم شاہ رحیمؔ ، فضل ربی راہیؔ ، شیر محمد خان ایڈووکیٹ، شوکت علی شرار، فضل عظیم عظیمؔ ، عثمان اولس یارؔ اور عطاء اللہ جانؔ پر مشتمل تھی۔ بعد میں اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ اس طرح ضیاء الدین یوسف زء، شوکت سلیم ایڈووکیٹ، عنایت الرحمان صابرؔ ، حبیب الرحمان ڈائریکٹر اور ڈاکٹر فتح مند خانجی بھی اس کمیٹی میں بعد میں شامل ہوئے۔ کمیٹی نے صاف و شفاف ججمنٹ کے لیے مختلف اوقات میں مختلف جج صاحبان کا انتخاب کیا۔ پہلے پانچ سال کے لیے سوات سے باہر کے حضرات سے کام لیا گیا۔ بعد میں مستقل طور پر سوات سے اعلیٰ پائے کے ججز صاحبان کا انتخاب کیا گیا۔ اس عمل میں بھی وقتاً فوقتاً تبدیلی ہوتی رہی۔ جلد ہی ’’چاچا کریم بخش پشتو ایوارڈ‘‘ کا شہرہ نہ صرف ملک کے طول و عرض میں ہوا بلکہ ملکی سرحدوں سے باہر مشرق وسطیٰ، امریکہ، جرمنی اور دیگر ممالک سے بھی پشتو مصنفین کی کتابیں مقابلے کے لیے آنے لگیں۔ پشتو ایوارڈ کے پروگرام کے انعقاد کے لیے 5 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی، لیکن چند ایک وجوہات کی بنا پر یہ پروگرام مختلف سالوں میں مختلف مہینوں میں ترتیب پاتے گئے، جن میں اکتوبر کا پہلا ہفتہ سرِ فہرست رہا۔ ہر سال با وقار طریقے سے ملک بھر سے آئے ہوئے پشتو زبان کی ترقی میں عملاً دلچسپی لینے والے حضرات شرکت کرنے لگے۔ بڑی بڑی قد آور ادبی شخصیات مختلف ادبی تقاریب میں صدر اور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتی رہیں۔ اور ہر سال دور دراز سے مقابلے میں شرکت کرنے والے مصنفین اپنی اعلیٰ پائے کی کتابوں پر ایوارڈ جیتنے لگے۔ اسی طرح ایک سال غالباً 17 جولائی کی شام کامران خان کی جائے رہائش بت کڑہ مینگورہ میں پندرہویں چاچا کریم پشتو ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کامران خان نے کی اور مہمانِ خصوصی شیرمحمد خان چیئرمین ہلال احمر خیبر پختونخوا تھے، جب کہ مقررین میں راقم (فضل محمود روخان)، فضل ربی راہیؔ ، محمد پرویش شاہینؔ ، ضیاء الدین یوسف زء، عثمان اولس یارؔ شامل تھے۔ انعام پانے والوں میں اباسینؔ یوسف زء، فیض الوہاب فیضؔ ، پروفیسر انعام اللہ جان، قیسؔ ، رحیم شاہ رحیمؔ (مرحوم) صاحب شاہ صابرؔ (مرحوم) اور کوئٹہ بلوچستان سے پروفیسرسیال کاکڑ کے نام شامل تھے۔ عبدالرحیم روغانیؔ ،ظفر علی نازؔ اور اظہار اللہ اظہارؔ نے اپنے اپنے مقالوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی اور صدرِ محفل نے انعام پانے والوں اور اُن کے ورثا کو ایوارڈ سے نوازا۔ انعام پانے والوں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی اور صدر محفل نے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ صدرمحفل کامران خان (مرحوم) نے اپنی تقریر میں انعام پانے والے مصنفین کو مبارک باد پیش کی اور پشتو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے اپنی کمیٹی کی طرف سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا کہ آئندہ چندمہینوں میں ذرائع نقل و حمل یعنی موٹر کاروں، رکشوں اور سوزوکی وینوں پر پشتو زبان کے اسٹیکر لگائے جائیں گے جس پر لکھا ہوگا کہ ’’پختو بہ وایو، پختو بہ لیکو، پختو بہ لولو‘‘، تاکہ اس سے ہر پختون کے دل میں یہ بات گھر کر جائے کہ اپنی زبان بولنی اور سمجھنی ہے۔ اس طرح بیشتر پختون اپنی ماں بولی کی ترقی میں شامل ہوکر اپنا فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read More »

Pin It on Pinterest