جمعرات , اپریل 26 2018
Home / admin (page 10)

admin

اہلِ سوات کی بخشی ہوئی عزت یاد رہے گی، میجر جنرل علی عامر اعوان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن سے تبدیل ہونے والے پاک فوج کے جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا ہے کہ میں اپنا دل سوات میں چھوڑ کر جارہا ہوں، سوات کے عوام نے جو عزت بخشی ہے اس کو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملاکنڈ سید ظہر الاسلام اور ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان کی جانب سے دئے گئے الوادعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہر الاسلام، ڈی آئی جی اختر حیات خان اور ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے بھی خطاب کیا۔ میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ یہاں پرجتنا عرصہ گزارامیرا مقصد صرف اور صرف یہاں پر امن کو برقرار رکھنا اور عوام کی خدمت کرنا تھا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور میں یہاں سے سرخرو ہوکے جارہا ہوں

Read More »

سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر ہونے والے زلزلہ کی شدت 4.6، زیر زمین گہرائی 213 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

Read More »

آٹھ اپریل، جب “پابلو پکاسو” گزر گئے

8 اپریل، جب عظیم مصور “پابلو پکاسو” گزر گئے۔وکی پیڈیا کے مطابق دورِ جدید کے سب سے بڑے مصور اور تجریدی مصوری کے مؤجد “پابلو پکاسو” (Pablo Picasso) پچیس اکتوبر 1881ء کو مالاگا ( اسپین ) میں پیدا ہوئے تھے۔وکی پیڈیا کے مطابق ٹائم میگزین نے 1998ء میں موجودہ صدی …

Read More »

عدد “420” والا سنگ میل کیوں چرایا جاتا تھا؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ امریکہ کی ایک ریاست ایسی بھی ہے جہاں 420 میل مسافت دکھانے والا سنگِ میل چرا لیا جاتا تھا؟جی ہاں، یہ امریکی ریاست “Colorado”ہے، جہاں کے باسیوں کو 420 میل کی مسافت دکھانے والے سنگ میل سے سخت چڑ تھی اور وہ ہر اس …

Read More »

سندھی افسانہ نگار خواتین کے موضوعات

حصولِ آزادی سے پہلے سندھ میں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ذرائع بہت ہی محدود تھے۔ 1947ء کے بعد جیسے جیسے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں اضافہ ہوا مردوں کے دوش بدوش اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بھی بڑھنے لگی اور اس خوشگوار تبدیلی کا یہ اثر …

Read More »

سلمان خان ضمانت پر رہا، خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی روانہ

کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سزا یافتہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان ضمانت پر رہا ہونے کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی روانہ ہوگئے۔ عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور بغیر اجازت …

Read More »

چڑھتے سورج کی سرزمین،دید و شنید (بائیسواں حصہ)

مَیں جب خرگوشوں کے جزیرہ سے واپس آیا، تو شام ہوچکی تھی۔ اس لیے سیدھا ہوٹل گیا اور اپنا سامان باندھا۔ کیوں کہ صبح سویرے ہیروشیما سے کیوٹو جانا تھا، جہاں مجھے کیوٹو یونیورسٹی میں گندھارا اور وادئی سندھ کی تہذیب پر کام کرنے والے پروفیسر حضرات سے ملنا تھا۔ …

Read More »

کامن ویلتھ گیمز، پاک بھارت کے مابین ہاکی میچ دو دو گولز سے برابر

آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے ہاکی مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی مقابلوں میں دونوں ہاکی ٹیمیں راونڈ میچ میں آمنے سامنے تھیں۔ میچ کے پہلے …

Read More »

ساس کے ساتھ لڑائی تھی بچے تو تمہارے اپنے تھے

ہنگو میں اپنی ساس کے ساتھ لڑائی پر ایک ماں نے اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے چار بچوں میں سے دو جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ دو آبہ پولیس کے مطابق کربوغہ شریف کی رہائشی خاتون شمع بی بی …

Read More »

Pin It on Pinterest