پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / پشاور دھماکہ، ایک اور زخمی ہسپتال میں میں دم توڑ گیا، شہداٗ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی

پشاور دھماکہ، ایک اور زخمی ہسپتال میں میں دم توڑ گیا، شہداٗ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی

یکہ توت دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا، واقعہ میں شہداٗ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔

  معلومات کے مطابق عادل ولد جان شیر سکنہ بیرون یکہ توت محلہ فدا کا رہائشی تھا اور گزشتہ رات خود کش دھماکے میں زخمی ہوا تھا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ترجمان کے مطابق واقعہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب 22ہوگئی۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ 10 جولائی کی شب پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔

خودکش حملے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور پی کے 78 سے پارٹی امیدوار ہارون بشیر بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This