پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / پشاور، امریکی قونصل خانے کے زیراہتمام انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار

پشاور، امریکی قونصل خانے کے زیراہتمام انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار

پشاور میں امریکی قونصل خانے کے زیراہتمام انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مار پر غور کیا گیا کہ  پاکستان اور امریکہ مل کر کس طرح انسانی سمگلنگ کی روک تھام کر سکتے ہیں۔

پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں قانون ساز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ غیرسرکاری تنظیموں کے 60 کے قریب نمائندوں نے شرکت کی۔

“اے ہول ویلج اپروچ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کا مقصد آئینی و قانونی آسانیوں، مجرمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور متاثرہ افراد کے تحفظ کیلئے ایک فورم کی تشکیل تھا۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پشاور میں انسانی سمگلنگ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں، قانون سازوں اور غیرسرکاری تنظیموں کے مشترکہ کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں قائم مقام امریکی قونصل جنرل ول مکانیل کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر انسانی سمگلنگ کی روک تھام، متاثرین کو فراہمی تحفظ اور انسانی سمگلروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی یقینی بنا سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This