جمعہ , ستمبر 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / پشاور، الحاج شاہ جی گل کا دست راست سید عالم جان فائرنگ سے جاںبحق

پشاور، الحاج شاہ جی گل کا دست راست سید عالم جان فائرنگ سے جاںبحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے جدید بستی علاقہ ریگی ماڈل ٹائون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ سے الحاج کاروان کے رکن قاری سیدعالم جان بحق جبکہ ساتھی فہدخان شنواری زخمی ہوگیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں پرہسپتال ذمہ داروں نے قاری سیدعالم کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی ہے زخمی فہدخان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

 واقعےکے دوران قاری سیدعالم شنواری کے ہمراہ الحاج کاروان کے اہم رکن طیب خان شنواری بھی موجود تھےبطور عینی شاہد طیب خان شنواری نے بتایاکہ ناصرباغ روڈ پر گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے مسلح موٹرسائیکل سوار نےقاری سیدعالم شنواری کے سر میں پستول سے یکے بعددیگرے تین گولیاں فائر کیں۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورٓ بعد پولیس اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے،جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم سیس علام جان کی موت واقع ہوچکی تھی۔

 اطلاع ملتے ہی الحاج کاروان کے رہنما وسابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹرالحاج تاج محمدآفریدی بھی کارکنوں کےہمراہ حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے، بعدازاں ایمبولینس کے ذریعے قاری سیدعالم شنواری کی میت پوسٹمارٹم کیلئے خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کردی گئی تھانہ ریگی ماڈل ٹائون پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین سے تفصیلات اکٹھا کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ قاری سیدعالم شنواری الحاج کاروان کے سرگرم کارکن تھےاور حال ہی میں تنظیم اہلسنت والجماعت سے راستے جدا کرکے الحاج کاروان میں شامل ہوگئے تھے۔

Check Also

سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کرے گا جس کیلئے پاکستان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This