جمعہ , ستمبر 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / وزیر اعظم و چیف آف آرمی سٹاف کی بلور ہاوٗس آمد، غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم و چیف آف آرمی سٹاف کی بلور ہاوٗس آمد، غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بلور خاندان سے تعزیت کرنے کے لئے بلور ھاوٗس پشاور پہنچ گئے ہیں۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم ھارون بلور کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ سانحہ پشاور کے سلسلے میں بلور ہاوٗس پہنچ گئے ہیں۔   جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور بھی تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے۔

ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتےہوئے کہا ہےکہ ہم رکنے والے نہیں دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں، ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔

Check Also

سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کرے گا جس کیلئے پاکستان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This