ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ کو شکست، کروشیا فائنل میں داخل

فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ کو شکست، کروشیا فائنل میں داخل

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے آغاز میں ہی انگلینڈ نے برتری حاصل کر کے کروشیا کی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

میچ کے چوتھے منٹ میں ڈیلی ایلی کو گرانے پر انگلینڈ کو فری کک ملی جس پر کیرن تریپیئر نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو برتری دگنی کا اس وقت نادر موقع ملا جب لنگارڈ نے کپتان ہیری کین کو شاندار پاس دیا لیکن کروشیا کے گول کیپر نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑے خسارے میں جانے سے بچا لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں کروشیا کی ٹیم نےگیند کا کنٹرول زیادہ تر اپنے پاس رکھا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 68ویں منٹ میں کروشیا کے پیریسک نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔

اس کے بعد کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف کے اختتام تک انتہائی شاندار اور جارحانہ فٹبال کھیلی جس کا انگلینڈ کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

کروشیا کی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن بدقسمتی سے ہاف کے اختتام تک وہ برتری حاصل نہ کر سکے۔

میچ مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہنے کے بعد اضافی 30 منٹ میں میچ کا فیصلہ کرنے کا طے کیا گیا۔

میچ کے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن دوسرے ہاف میں 109ویں منٹ میں ماریو مینڈزیوکک نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

جب ریفری نے میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو 2-1 کا اسکور کروشیا کی فتح اور انگلینڈ کی میچ میں حیران کن شکست کا اعلان کررہا تھا۔

کروشیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، 1998 میں کروشین سائیڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں انہیں فرانس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This