جمعہ , ستمبر 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / صدہ کے علاقے تیندو میں مکان کی چھت گرنے سے چار بچے جاںبحق

صدہ کے علاقے تیندو میں مکان کی چھت گرنے سے چار بچے جاںبحق

صدہ لوئرکرم کے علاقے تیندو میں  مکان کی چهت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار بچے جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور تین بچے اور شامل ہیں۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح صدہ  کے علاقے تیندو کے قریب وام نامی گاؤں میں پیش آیا ۔

علاقے کے ایک مکین مولانا سعد کا کہنا ہے کہ حبیب رحمان نامی شخص کے مکان کی چھت اس وقت گرگئی جب گھر والے محو خواب تھے ۔ چھت گرنے باعث مکان کے اندر موجود چار بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون  سمیت تین بچے بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر صدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مولانا سعد کے مطابق علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ چھت گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Check Also

سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کرے گا جس کیلئے پاکستان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This