پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / سانحہ پشاور کے بعد نوشہرہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ اپریشن شروع

سانحہ پشاور کے بعد نوشہرہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ اپریشن شروع

 

سانحہ پشاورکے بعد نوشہرہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل میاں افتخار حسین سمیت دیگر امیدواران کی سیکورٹی کا ازسرنوجائزہ لیاجارہا ہے۔25جولائی کے عام انتخابات کو ہر ممکن طور پر پر امن بنانے کے لیے ایکشن پلان ازسرنو تشکیل دے دیاگیاہے۔احساس اداروں کی معاونت سے ضلع بھر میں سرچ اپریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ٹی این این کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ پشاور سانحہ یعنی یکہ توت خودکش دھماکہ کے بعد نوشہرہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت مستعد اور چوکس رہیں کی ھدایت جاری کردی گئی ہیں۔ضلع نوشہرہ کے مختلف مقامات پرSnap Checking کو اور زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ نوشہرہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا مربوط پروگرام جارے کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 کے حوالے سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،سرکل ڈی ایس پیز،اورڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچDSB کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری۔ کارنر میٹنگز کے دوران تمام انتخابی اُمیدواران کو متعلقہ تھانوں کو پیشگی تحریری اطلاع دینے کا پابند کیا جائے تاکہ متعلقہ تھانہ بروقت مناسب سیکیورٹی فراہمی کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی اُمیدواران سے ازسرنو میٹنگز کرنے اوراُمیدواران اور کارنرمیٹنگز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گئے۔

 

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This