پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / افغانستان، جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان، جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں دو سیکیورٹی  اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جلال آباد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ آس پاس کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے جل گئیں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

دوسری جانب دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل بھی داعش جلال آباد میں سرکاری و غیرسرکاری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This