پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / فیفا ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے مابین آج کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے مابین آج کھیلا جائے گا

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے جس کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 15 جولائی کو فرانس کے ساتھ ہو گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 28 سال بعد سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچی ہے جس نے 1966 میں ہوم گراؤند پر پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب کروشیا کی ٹیم کبھی سیمی فائنل ے مرحلے سے آگے نہیں گئی تاہم اس مرتبہ کروشیا کے بہترین کھلاڑیوں نے 1998 کے ان کھلاڑیوں کا خود کو ہم پلہ بنایا ہے جنہوں نے عالمی کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کروشین کھلاڑیوں کے مطابق اگر قسمت نے یاوری کی تو وہ نہ صرف فائنل کھیلنے بلکہ دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرییں گے۔

دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

اسی طرح گزشتہ شب پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کو فرانس کے ہاتھوں ایک گول سے شکست ہوئی اور فائنل کھیلنے کا اس کا خواب ادھورا رہ گیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جا رہا ہے جس میں آج کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This