ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / عوامی نیشنل پارٹی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔ اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔ اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے تین روزہ پر امن سوگ منانے کے بعد اے این پی اپنی انتخابی مہم کا جاری رکھے گی۔

پشاور میں ہارون بشیر بلور کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ انتخابی میدان کسی کیلئے خالی چھوڑنے والے نہیں اور اے این پی الیکشن 2018 میں بہترانداز میں حصہ لے گی اور الیکشن جیتے گی۔

سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کے ساتھ ان کے بھائیوں جیسے تعلقات تھے جبکہ پارٹی کیلئے بلور خاندان نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے والد اور پھر بیٹے کو شہید کر دیا گیا اور بلور خاندان کو اس لیے بھی نشانہ بنایا جاتا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی پشاور پر قبضے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دشمن پیٹھ پیچھے سے وار کرتا ہے اور اگر اس میں ہمت ہے تو سامنے آئے اور مقابلہ کرے۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کی شب پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔

خودکش حملے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور پی کے 78 سے پارٹی امیدوار ہارون بشیر بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This