ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / خاصہ دار فورس ایکشن کمیٹی کی مطالبات کے سلسلے میں سیکرٹری سیفران سے ملاقات

خاصہ دار فورس ایکشن کمیٹی کی مطالبات کے سلسلے میں سیکرٹری سیفران سے ملاقات

قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی کاصہ دار فورس کی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے اپنے مسائل کے حوالے سے سیکرٹری سیفران کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

صوبیدار میجر سید جلال کی سربراہی میں خاصہ دار وفد اور سیکرٹری سیفران کے درمیان ملاقات میں فاٹا انضمام کے بعد کی صورتحال خصوصا خاصہ دار فورس کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے موقع پر سیکرٹری سیفران نے خاصہ دار ایکشن کمیٹی کو تجویز پیش کی کہ فاٹا انضمام کمیٹی کے سربراہ یعنی نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ فوری ملاقات کی جائے۔

سیکرری سیفران کا  مزید کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنے مطالبات اور مسائل سے آگااہ کرے تاکہ کچھ دنوں بعد ہونے والے اہم اجلاس میں ان کا حل نکالا جا سکے۔

واضح رہے کہ قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد خاصہ دار اہلکاروں کی جانب سے متعدد بار احتجاج کیا گیا جن کا مطابہ تھا کہ پولیس کے آنے کے بعد ان کاکیا بنے گا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت کو ختم ہونے سے بچایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ملاقات کے بعد ایکشن کمیٹی کے سربراہ صوبیدار میجر جلال کا کہنا تھا کہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے وہ ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے اور اس سلسلے میں وہ قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کریں گے۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This