جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / بلوچستان، کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سنٹر پر حملہ کرنے والے تینوں شدت پسند مارے گئے

بلوچستان، کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سنٹر پر حملہ کرنے والے تینوں شدت پسند مارے گئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مدد گار سنٹر پر حملہ کرنے والے تین جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق پانچ شدت پسندوں کو مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چمن ہاوسنگ کے علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد ایف سی اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ بارودی مواد سے لدی گاڑی میں سوار شدت پسندوں نے مرکز میں گھسنے کی کوشش  کی جسے ایف سی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور باقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک کیے گئے جبکہ فائرنگ تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

 1712490-whatsappimageat-1526551354-487-640x480

خیال رہے کہ آج صبح نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔

وشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ اٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے فوجی چھاوٗنی کے قریب کچہری چوک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھا جس بانچ کلو بارودی مواد کیساتھ فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

تبصرہ کریں

Check Also

مردان، کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی

مردان کے علاقے محب چیک پوسٹ کے قریب کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This