جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ، دو افراد جاں بحق، اٹھ زخمی

نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ، دو افراد جاں بحق، اٹھ زخمی

نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ اٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے فوجی چھاوٗنی کے قریب کچہری چوک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر موجود دو افراد جاں بحق ہوئے اور اٹھ زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایاگیا۔ زخمیوں اورمرنے والوں کے بارے میں خیال ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار لگتے ہیں اور شدت پسندوں کا نشانہ بھی یہی اہلکار تھے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھا اور انہوں نے بانچ کلو بارودی مواد کیساتھ فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنی گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

مردان، کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی

مردان کے علاقے محب چیک پوسٹ کے قریب کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This