جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / صوبائی اسمبلی اور گوراقبرستان کے ناکے پولیس کے حوالے

صوبائی اسمبلی اور گوراقبرستان کے ناکے پولیس کے حوالے

پاک فوج نے پشاور میں صوبائی اسمبلی اور گوراقبرستان میں قائم شہر کے دو بڑے سیکورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68 اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009 سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔

governor-house-peshawar-1526472124
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار دو دن تک نگرانی کے لئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے جب کہ قیام امن کے بعد بتدریج مخصوص ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب گورنر ہاوس پشاور کے قریب دیوار بھی ڈھا دی گئی اور راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

1171717-peshawerpolice-1525868861-967-640x480

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنے دورہ خیبرپختونخوا کے موقع پر 48 گھنٹوں میں شہر کے بند راستے کھولنے اور غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں راستوں کی بندش اور غیر ضروری چیک پوسٹوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ  لوگوں کے راستے کیوں بند کیے ہیں، 48 گھنٹوں میں راستے کھولیں، جو دیواریں بنی ہیں وہ گرائیں، غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹائیں، صرف چند چیک پوسٹیں ہونی چاہیے، جہاں ضرورت ہے وہاں ناکے رکھیں اور مجھے وہ جگہ بتائیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

پانچ سو تک جرگوں میں شرکت ونمائندگی کرنیوالی قبائلی خاتون

ناہید جہانگیر آج ہم اپ کو ایسی قبائلی خاتون کی تعارف کرانا چاہتے ہیں جنہوں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This