جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

اپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خودکش بمباروں کی اطلاع پر کارروائی کی

رجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے. جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا جن میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ کمیونٹی افراد کے قاتل تھے جب کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ۔

 ۔

تبصرہ کریں

Check Also

مردان، کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی

مردان کے علاقے محب چیک پوسٹ کے قریب کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This