پیر , اگست 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / این ٹی ایس اساتذہ بھی اب اپنا تبادلہ کروا سکتے ہیں

این ٹی ایس اساتذہ بھی اب اپنا تبادلہ کروا سکتے ہیں

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے گئے اساتذہ کے تبادلوں کے قانون میں نرمی لائی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ان اساتزۃ کا تبالہ کیا جائے گا جو کسی واقعے میں زخمی ہوئے ہوں، یا ایسی  فی میل ٹیچر جو شادی کے بعد اپنے خاوند کے علاقے میں تبادلہ کروانا چاہتی ہو یا ایسے اساتذہ جو باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے سکول اپنا اپنا تبادلہ کروانا چاہتے ہوں۔

واضح رہے کہ این ٹی ایس کے ذریے بھرتی اساتذہ کیلئے حکومت نے سکول بیسڈ پالیسی اپنائی تھی جس کے خلاف این ٹی ایس استاذہ نے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے کیے۔

ان اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ دیگر سرکار اساتذہ کی طرح انہیں بھی تبادلے کا حق دیا جائے۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This