جمعرات , ستمبر 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / چاند نظر آگیا، پاکستان سمیت پوری دنیا میں کل پہلا روزہ ہو گا

چاند نظر آگیا، پاکستان سمیت پوری دنیا میں کل پہلا روزہ ہو گا

یک رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پہلا روزہ ہوگا۔

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاند جم غفیر کے ساتھ دیکھا ہے اور ملک بھر سے اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بروقت اعلان اس لیے کیا تاکہ عزیزان وطن نماز و تراویح اور سحری کا انتظام کر سکیں۔

خیال رہے کہ بونیر، ایبٹ آباد، دیر بالا اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کا چھٹا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This