پیر , اگست 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لئے آیئنی ترمیم لانے کا فیصلہ  

فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لئے آیئنی ترمیم لانے کا فیصلہ  

 وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل 30ویں آئینی ترمیم منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کے ذریعے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف آج 30ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے گی اورقائمہ کمیٹی سے منظوری پر حکومت جمعے کو آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی بدستور فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام پر ناراض ہے تاہم حکومت کو بل کی منظوری میں اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

گزشتہ سال 23 ستمبر کو حکومت نے پولیس کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھاتے ہوئے علاقے میں پولیس ایکٹ 1861 نافذ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ایوان بالا نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کیا تھا۔

حکومت نے 12 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر قبائلی رواج بل 2017 کی جگہ نیا بل منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This