پیر , جولائی 16 2018
Home / خیبر پختونخوا / سپلائی لائن میں خرابی،پشاورسمیت ملک کے کئی شہر بجلی سے محروم

سپلائی لائن میں خرابی،پشاورسمیت ملک کے کئی شہر بجلی سے محروم

بجلی فراہم کرنے والے سپلائی سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پشاو سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے بجلی سپلائی کرنے والے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہونے اور بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کرنے سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کی سپلائی لائنز بھی ٹرپ کر گئیں جب کہ سندھ اور بلوچستان کو ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچا لیا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث گدو، مظفر گڑھ، ملتان اور خیبرپختونخوا کے پاور پلانٹس متاثر ہوئے۔ تاہم تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی جبکہ مظفر گڑھ گدو پاور پلانٹس کے کچھ پاور ہاؤس سےبھی بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کیوں پیدا ہوئی اس کی انکوائری شروع کر دی گئی ہےجب کہ  بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے جو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وفاقی وزیر اویس لغاری کو دے گی

تبصرہ کریں

Check Also

فرانس فٹبال کی دنیا کا سلطان بن گیا، فائنل میں کروشیا کو شکست

فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This