جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کرینگے،  جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات سے روزہ  ہونے کا امکان ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق رمضان کا چاند اس صورت میں نظر آتا ہے جب غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو چاند غروب آفتاب کے وقت 26 گھنٹوں سے زائد کا ہوگا اور اگر مطلع صاف ہوا تو بہ آسانی دیکھا جا سکے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو چکی ہے، آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8 بجکر 11 منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے

تبصرہ کریں

Check Also

پانچ سو تک جرگوں میں شرکت ونمائندگی کرنیوالی قبائلی خاتون

ناہید جہانگیر آج ہم اپ کو ایسی قبائلی خاتون کی تعارف کرانا چاہتے ہیں جنہوں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This