ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / خیبرایجنسی، باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح

خیبرایجنسی، باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا۔

پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن ریٹائرڈ اسلام زیب نے دفاتر کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کے دیگر حکام اور قبائلی عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کا کہنا تھا کہ نادرا اور پوسٹ آفس کے قیام سے باڑہ کے عوام کو شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں اپنی ہی تحصیل میں بہت سہولت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نادرا آفس جمرود کے لیویز سنٹر میں تو ڈاکخانہ تحصیل عمارت کے ایک کمرے میں عارضی طور قائم کیا گیا تھا۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This