جمعرات , مئی 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے

بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فاٹا اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے اور فاٹا کے بعض علاقوں میں بارش ہنوز جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سب سے زیادہ کوہاٹ میں 28 ملی میٹر جبکہ پشاور میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں آج درجہ حرارت کم سے کم 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے دن سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فاٹا اور خیبرپختونخوا میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

پانچ سو تک جرگوں میں شرکت ونمائندگی کرنیوالی قبائلی خاتون

ناہید جہانگیر آج ہم اپ کو ایسی قبائلی خاتون کی تعارف کرانا چاہتے ہیں جنہوں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This