جمعرات , جون 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / کرم ایجنسی، آرمی پبلک سکول پاراچنار میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

کرم ایجنسی، آرمی پبلک سکول پاراچنار میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

پاراچنار کرم ایجنسی میں نو تعمیر کردہ آرمی پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ سال دورہ پاراچنار کے موقع پر پاراچنار شہر اور ڈوگر میں آرمی پبلک سکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

cc95a4d1-60c6-42f9-8234-9d186a201060

اعلان کے بعد پاک فوج کی جانب سے صرف پانچ ماہ کی مختصر مدت میں اے پی ایس پاراچنار کی نہ صرف عمارت بنائی گئی بلکہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئیر اختر علیم کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قائم ہونے والا یہ تعلیمی ادارہ صرف سکول اور کالج نہیں بلکہ طلبہ کیلئے ہاسٹلز اور جدید سہولیات سے آراستہ ایجوکیشنل کمپلیکس ہوگا۔

2718d9ff-08b9-4dd4-b3ab-5ebb0685843d

بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ ادارے کے لئے بہترین سٹاف کا انتخاب کیا گیا ہے اور انشاء اللہ یہ ادارہ ایسے طلبہ تیار کرے گا جو معاشرے کیلئے رول ماڈل ہونگے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو نقل کی لعنت سے دور رکھیں اور کرم ایجنسی سے نقل کے مکمل خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ed29e4fe-b5c3-45e4-80b7-4181738aa915

پہلے روز سکول آنے والے بچے اور بچیاں انتہائی خوش نظر آئیں۔

علی سینا ، اویس اور علی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وہ ایک وسیع و عریض اور بہترین سکول میں حصول تعلیم کے لئے آئے ہیں جہاں وہ محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

e46fbfb2-9597-4fc6-b94c-9c00db7d51c6

بچوں کے ساتھ آئے جاوید حسین، محمد صادق اور دیگر والدین بچوں کے داخلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی ادارہ ان کے بچوں کیلئے کامیاب مستقبل کا ضامن ثابت ہوگا۔

تبصرہ کریں

Check Also

Work on projects KP under CPEC reviewed

bbottbad. The minister was briefed that the ongoing projects would be completed at a cost …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This