جمعہ , ستمبر 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / مہمند ایجنسی، انتظامیہ کا بجلی کی مد میں وصول کیا جانے والا سیس ختم کرنے کا اعلان

مہمند ایجنسی، انتظامیہ کا بجلی کی مد میں وصول کیا جانے والا سیس ختم کرنے کا اعلان

مہمند ایجنسی کے نو تعینات پولییٹیکل ایجنٹ نے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بناتے وقت بجلی کی مد میں وصول کیا جانے والا سیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پولیٹیکل ایجنٹ واصف سعید خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ساتھ ہی ایجنسی کے غریب عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصہ سے مہمند ایجنسی کے عوام سے یہ ٹیکس وصول کیا جاتا رہا جن میں ایسے علاقوں کے عوام بھی ہوتے جو بجلی کی سہولت سے آج بھی محروم ہیں۔

ایجنسی کے عوام نے انتظامیہ کے نئے سربراہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واصف سعید خان سے مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں جو ایجنسی اور اس کی عوام کیلئے نفع بخش ہوں گے۔

Check Also

سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کرے گا جس کیلئے پاکستان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This