بدھ , اپریل 25 2018
Home / خیبر پختونخوا / مردان، این ٹی ایس اساتذہ کے تبادلے پرعائد پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان، این ٹی ایس اساتذہ کے تبادلے پرعائد پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

پریس کلب کے سامنے ہوئے مظاہرے میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ تعلیم کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

mardan-story-pic

مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے این ٹی ایس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شاہ روم کا کہنا تھا کہ انہیں این ٹی ایس کے ذریعے سکول بیسڈ پالیسی کے تحت بھرتی کیا گیا تاہم اب مستقلی کے بعد ان کے تبادلے پر عائد پابندی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کے علاوہ خواتین اساتذہ کی بھی ساٹھ سے ستر کلومیٹر دوری کے فاصلے تعیناتی کی گئی ہے جس کے باعث آمد و رفت میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قریبی سکولوں میں خالی آسامیوں کے باوجود محکمہ تعلیم کے حکام ان کے تبادلے کے احکامات جاری کرنے سے انکاری ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس پابندی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

تبصرہ کریں

Check Also

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This