بدھ , اپریل 25 2018
Home / سوات کی خبریں / قرآن پاک ا نسانیت کو جوڑنے اور دلوں کے اطمینان کا ذریعہ ہے، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن

قرآن پاک ا نسانیت کو جوڑنے اور دلوں کے اطمینان کا ذریعہ ہے، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن

سوات ، رابطتہ المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن پاک ا نسانیت کو جوڑنے اور دلوں کے اطمینان کا ذریعہ ہے ، قرآنی تعلیمات کو اپنانے سے دنیا و آخرت کی کامیابی ملتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرورش ہوم قمبر میں ترجمہ ختم القران کی بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم ، پرورش ہوم اور دی فورٹ آف نالج سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ ، اختر علی خان ، تحصیل کونسلر یوسف علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام اور دیگر بھی موجود تھے ، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ قندوز میں 200بچوں نے حفظ القرآن مکمل کیا اور اختتامی تقریب میں امریکہ نے حملہ کرکے پھول جیسے بچوں کو شہید کیا ، پھول جیسے معصوم بچے دہشت گرد نہیں ہوسکتے بلکہ سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے ، بے سہارا بچے ہم سب کی بچے ہیں اور اسکی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحدمحمود نے کہا کہ جولوگ یتیموں کے سر پر دست شفقت رکتھے ہیں وہی جنتی ہیں ، بچے قرآن کی تعلیمات حاصل کرکے ملک کی اساس اور بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں ، جو لوگ قرآن پڑھتے سیکتھے ہیں وہی لوگ معاشرے میں بڑا مقام پاتے ہیں ، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ، صدر تقریب ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحدمحمود ، سوات ریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، چیئرمین شہزاد عالم ، اختر علی خان ، یوسف علی اور دیگر نے ترجمہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کئے ، تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

تبصرہ کریں

Check Also

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This