پیر , اگست 20 2018
Home / سوات کی خبریں / عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے ہم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ، جسٹس محمد غضنفر علی

عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے ہم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ، جسٹس محمد غضنفر علی

سوات ، پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ ( دارالقضاء ) کے سینئر جج جسٹس محمد غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں ، عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے ہم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ، جوڈیشری میں ججز اور وکلاء ایک گاڑی کے دو پہئیے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرک بار ایسو سی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر دارالقضاء کے جج جسٹس ناصر محفوظ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلعی قاضی سوات ظفر اقبال دیگر ججز صاحبان ،سرکاری وکلاء اور سوات کے تمام ممبران نے شرکت کی ، سوات بار کے سابق صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، شمشیر علی خان میر خانخیل ، نومنتخب صدر اختر منیر خان ، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان اور دیگر نے خطاب کیا ، جبکہ جسٹس محمد غضنفر علی خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیااور کہا کہ وکلاء عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرنے کی بھر پور رہنمائی کریں کیونکہ عوام کی ہم سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع عدالتوں کوآنے والے سائلین کے مسائل بغور حل کرنے کیلئے ہمیں کردارادا کرنا ہوگا ۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This