بدھ , اپریل 25 2018
Home / سوات کی خبریں / سوات کے عوام اور صحافیوں نے قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے ، میجر علی عامر اعوان

سوات کے عوام اور صحافیوں نے قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے ، میجر علی عامر اعوان

سوات ، آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن سوات میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام اور صحافیوں نے قیام امن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے سوات کے عوام کی محب الوطنی میں کوئی شک نہیں ہے پاک آرمی کے ساتھ تعاون کرکے سواتی عوام اور صحافیوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے قیام امن کیلئے سواتیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کئے جا رہے ہیں آج سے دیر میں چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی قیادت میں سوات پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں نے جی او سی کو مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان کے کہنے پر جی او سی نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کیلئے ٹور کا بھی اعلان کرتے ہوئے منظوری دی جس پر صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کیا میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ دھرتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج اور عوام پر عزم ہیں اور کسی کو امن و امان کی حالت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں جو امن قائم ہے اس میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا قیام امن میں سوات کے عوام اور یہاں کے صحافیوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ پاک فوج نے سوات میں قیام امن کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس حوالے سے عوام کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا مورال بلند ہے اور جوانوں کے حوصلے جواں ہے ان کے جذبہ حب الوطنی کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی بھی مات نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ امن برقرار رکھنے میں صحافیوں کو اب مزید بھی کچھ کرنا ہو گا اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے سوات میں امن کے قیام کے حوالے سے سوات کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تبصرہ کریں

Check Also

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This