بدھ , اپریل 25 2018
Home / خیبر پختونخوا / خیبرپختونخوا میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کر دی۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطاء اللہ خان کے مطابق اتھارٹی کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ صوبہ بھر میں بچھڑوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت دنبے یا بکرے کے گوشت میں ملا کر مٹن کے بھاؤ فروخت کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر قانونی کام ہی نہیں بلکہ جانوروں کی نسل کشی کے مترادف اور عوام کے ساتھ دھوکہ بھی ہے۔

کے پی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نہ صرف دوکانیں سیل کی جائیں گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Check Also

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This