منگل , مئی 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج رات 12 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج رات 12 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل (جمعرات کے روز) سے شروع ہوگی اور آج رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع ہورہی ہے۔

شائقین کل صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جب کہ آج رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کے لئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں۔

ٹکٹ کے حصول کے لئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

تبصرہ کریں

Check Also

کرچی، گرمی کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

کرچی میں گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This