پیر , جون 18 2018
Home / خیبر پختونخوا / وزیراعلی پرویز خٹک کیخلاف تحریک التوا جمع

وزیراعلی پرویز خٹک کیخلاف تحریک التوا جمع

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی پرویز خٹک کے خلاف تحریک التوا جمع کر دی گئی۔

تحریک پی ٹی آئی کے سابق رہنماء اور سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے جمع کرائی گئی جن کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔

جمع کرائی گئی تحریک التوا میں ضیاء اللہ آفریدی نے وزیراعلی پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پرویز خٹک سے جلد از جلد استعفی لیا جائے تاکہ وہ اپنے اختیارات کا مزید ناجائز استعمال نہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اوروں کو اخلاقیات کا درس دینے کی بجائے اپنے وزیراعلی کے خؒاف کارروائی کریں لیکن بدقسمتی سے وہ خود کرپشن بارے جھوٹ بول کر صوبے کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

Nawaz, Maryam delay departure to Pakistan

Former prime minister Nawaz Sharif and his daughter Maryam Nawaz have delayed their return to …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This