ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / فیسوں میں اضافے کیخلاف جامعہ عبدالولی خان کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

فیسوں میں اضافے کیخلاف جامعہ عبدالولی خان کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جامعہ عبدالولی خان مردان میں شعبہ پشتو کے طلباء نے فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سابق وی سی احسان علی نے پشتو، فائن آرٹس اور اسلامیات کے شعبہ جات میں داخلے کی آدھی فیس معاف کر رکھی تھی اور انہوں نے 26 کی بجائے 13 ہزار داخلے کی فیس جمع کرائی تھی لیکن نئے وی سی نے فیصلہ واپس لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ان سے ایک بار پھر پوری فیس کا تقاضا کیا جا رہا ہے جو کہ ناانصافی ہے کیونکہ انہوں نے اس شعبہ میں داخلہ آدھی فیس کی وجہ سے لیا تھا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعہ عبدالولی خان میں ضرورت سے زائد بھرتیوں کے باعث جامعہ کو گزشتہ سال سے مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مبینہ طور پر فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This