ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / خیبر پختونخوا / شہید خاصہ دار و لیوی اہلکاروں کے لواحقین میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

شہید خاصہ دار و لیوی اہلکاروں کے لواحقین میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

خیبر ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شہید ہونے والے خاصہ دار و لیوی اہلکاروں کے لواحقین میں شہداء پیکیج کے تحت 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز خیبر ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ خاصہ دار و لیوی فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیاں پیش کی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ معاؤضے قیمتی جانوں کا نعم البدل تو نہیں تاہم ان کے ذریعے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔

دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے لیوی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین کو 50،50 لاکھ روپے، خاصہ دار فورس کے لواحقین کو 30،30 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو فی کس کے حساب سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This