پیر , جون 18 2018
Home / خیبر پختونخوا / باجوڑ ایجنسی کی تاریخ میں پہلی بار ‘پی سی بی’ کی جانب سے انڈر 22 پلیئرز کیلئے ٹرائل کا انعقاد

باجوڑ ایجنسی کی تاریخ میں پہلی بار ‘پی سی بی’ کی جانب سے انڈر 22 پلیئرز کیلئے ٹرائل کا انعقاد

باجوڑ ایجنسی کے سپورٹس کمپلکس خار میں پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 18 سے 22 سال تک کے کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ ٹرائل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کھلاڑیوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر باجوڑ کرکٹ ایسو سی ایشن محمد اسماعیل، پاکستان چیف سلیکٹر انڈر 19 ضیاء، پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ ساجد، فاٹا ریجن انڈر 19 ثاقب فقیر، شاہ فیصل، فسٹ کلاس کرکٹر ولایت محمد اور وحید بھی موجود تھے۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےمحمد اسماعیل نے کہا کہ اس ٹرائلز میں ایجنسی بھر سے 17 سپین باؤلرز اور7 فاسٹ باؤلرز کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ان کی عمروں کی جانچ پڑتال اور کلائیوں کے ٹیسٹ لئے جائیں گے اور فائنل سلیکشن میں ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد باجوڑ کرکٹ ایسو سی ایشن ایک کیمپ لگائے گا جس میں منتخب کھلاڑیوں کو سپورٹس کی اہمیت، ضابطہ اخلاق اور دوسرے ٹیکنیکس پر ٹریننگ دی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور پی سی بی کے طرف سے ہمارے کھلاڑیوں کو بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، اُنہوں نے پی سی بی سے پُر زور مطالبہ کیا کہ ایجنسی کی 8 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلکس کے طرز پر گراؤنڈ تعمیر کئے جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ ٹیلنٹ سامنے آسکیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

Nawaz, Maryam delay departure to Pakistan

Former prime minister Nawaz Sharif and his daughter Maryam Nawaz have delayed their return to …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This