پیر , اگست 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / 7 سالہ  معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

7 سالہ  معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

مردان کے علاقے بخشالی میں ایک سات سالہ معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

مختیار اکبر نامی شخص نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ قوت گویائی و سماعتت سے محروم ان کی سات سالہ بچی کو 14 سالہ ہمسائے لقمان نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کچھ دن قبل کی گئی تھی تاہم انہیں زخم کے نشانات کل نظر آئے ہیں جس کے بعد پوچھنے پر بچی نے اشارے سے ملزم کی نشاندہی کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں آج بچی کا چیک اپ کرایا گیا جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رپورٹ درج کرنے کے بعد گزشتہ شب ملزم کو گرفتار کیا گیا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے دعوی کیا کہ پولیس ان کا ایف آئی درج کرانے کیلئے تیار نہیں تھی اور معاملے کو دبانا چاہتی تھی تاہم مردان پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل مردان کے علاقے گجر گڑھی کی 4 سالہ اسماء کو بھی جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا اور پولیس اور مقامی ایم پی اے کی جانب سے واقعہ دبانے اور بعدازاں نیا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم فورنزک رپورٹ آنے پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This