جمعہ , اکتوبر 19 2018
Home / خیبر پختونخوا / لوئر کرم، گھر کی چھت تلے دب جانے سے دلہن سمیت 9 افراد زخمی

لوئر کرم، گھر کی چھت تلے دب جانے سے دلہن سمیت 9 افراد زخمی

لوئر کرم ایجنسی میں گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک دلہن بھی شامل ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مندوری میں عارف خان نامی شخص کے حال ہی میں تعمیر کیے گئے مکان کی چھت نامعلوم وجوہات کی بنا پر بیٹھ گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے کل ایک لڑکی بھی بیاہی جا رہی تھی جس کی وجہ سے مہمانوں کا رش بھی تھا۔

واقعہ میں دلہن اور 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

واقعہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This