جمعہ , اکتوبر 19 2018
Home / خیبر پختونخوا / طلبہ کا فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر آنا منع ہے

طلبہ کا فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر آنا منع ہے

فاٹا کے ترقیاتی ادارے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے طلبہ کے ایک وفد کے ساتھ ملنے سے انکار کر دیا جس پر طلبہ اور ادارے کے چوکیدار کے مابین تو تو میں میں ہو گئی۔

فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے زیرانتظام تعلیمی اداروں سے احتجاج کے نتیجے میں نکالے گئے ساتھیوں کی بحالی اور اس طرح کے دیگر مسائل کی بابت چیف ایگزیکٹیو ایف ڈی اے سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔

طلبہ کے مطابق دفتر کے داخلی دروازے پر چوکیدار نے روک کر کہا کہ چیف ایگزیکٹیو نے دفتر میں طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جس پر انہوں نے لوٹنے سے انکار کیا تو چوکیدار دھمکیوں پر اتر آیا۔

ٹی این این کی جانب سے رابطہ پر اتھارٹی کے ترجمان نے معاملے کی بابت بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی شکایات کاغذ پر لکھ کر چوکیدار کے پاس چھوڑ جایا کریں۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This