جمعہ , اکتوبر 19 2018
Home / خیبر پختونخوا / خیبرایجنسی، پولیو میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

خیبرایجنسی، پولیو میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

خیبرایجنسی کے علاقے ملاگوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے الزام عائد کیا کہ پولیو میں غیرقانونی افراد کو بھرتی کیا گیا۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہیدہ مینہ کے رہائشی راحید گل کا کہنا تھا کہ ایریا سپروائزر کی آسامی کیلئے ان کا ٹسٹ اور انٹرویو لیا گیا جہاں انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے میرٹ پر بھرتیاں کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

راحید گل کے مطابق بعد ازاں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ان کرپٹ حکام نے باہر سے لوگوں کو بھرتی کروایا جو علاقہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر سرکاری ادارے میں مشتہر کردہ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی تھی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو اپنے بچوں کو ہرگز پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This